خواجہ آصف

صدر اپنی اوقات سے باہر نکل رہے ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی اپنی اوقات سے باہر نکل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کی اوقات ہی نہیں کہ وہ ایسے فیصلے کریں، آئین نے ان کو یہ اختیار ہی نہیں دیا، وہ اپنی اوقات سے باہر نکل رہے ہیں۔ بڑے بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہوچکی ہیں، حکومتی کنٹرول میں ادارے ہزاروں ارب کے مقروض ہیں یا نقصان کرر ہے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی آدھی آبادی غربت اور آدھی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے، جو چیزیں ملک کیلئے زرمبادلہ نہیں بنا رہیں ان کا حل سوچنا ہوگا، چار ہزار روپے پر 14 سے 15 سو کنال کا مال روڈ پر گالف کلب بنا ہوا ہے، یہ غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے والی بات ہے، اگر کسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے