علامہ طاہر اشرفی

علماء و مشائخ کا دفاع وطن کیلئے پاک فوج کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) آرمی چیف سے ملاقات کے بعد علماء و مشائخ نے دفاع وطن کے لئے پاک فوج کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کے بعد چیئرمین علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء کرام کی جانب سے آرمی چیف کے فیصلے سے اتفاق کیا گیا اور ان کا ہر طرح سے ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، 57 اسلامی ممالک میں سے صرف پاکستان کے پاس حافظ قرآن اور سید سپہ سالار ہونے کا اعزاز ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کے بعد  واضح کیا ہے کہ وطن عزیز کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے پاک فوج کا ساتھ دیا جائے گا۔ ملک میں حالیہ دہشتگردی کے حالات کے پیش نظر 17 نومبر کو آرمی چیف نے پاکستان علماء کونسل سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں آرمی  چیف نے دوٹوک انداز میں کہا تھا کہ ریاست کے سوا کسی بھی ادارے یا مسلح گروہ کی جانب سے طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے