صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی تحلیل کردی، کابینہ بھی ختم

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔ خیال رہے کہ صدر مملکت نے وزیر اعظم  عمران خان کی تجویز پر  قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔  یاد رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دے دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 224اے کے تحت ہوگی۔ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف اسمبلی تحلیل ہونے کے تین روز میں نگراں وزیراعظم کے نام ہر اتفاق کریں گے۔ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں اتفاق نہ ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی کمیٹی تشکیل دیں گے۔

واضح رہے کہ کمیٹی 8ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں حکومت اور اپوزیشن کے 4،4 ارکان شامل ہوں گے۔ کمیٹی تین روز میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق کرنے کی پابند ہو گی۔ کمیٹی بھئ اتفاق نہیں کر پاتی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن دو روز میں نگران وزیراعظم کا اعلان کرنے کے پابند ہوِں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے