شہباز شریف

سیلاب زدگان کی مدد پر ہم چینی حکومت کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہم چینی حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی دوست پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امداد کا کل حجم 400 ملین RMB سے بڑھ کر 644 ملین RMB ہوگیا ہے۔ ہم مدد کے لیے چینی حکومت، سی پی سی، ہلال احمر سوسائٹی آف چائنا، دیگر صوبوں اور پیپلز لبریشن آرمی کے تہہ دل سے پابند ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چین نے پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے 20 ارب روپے سے زائد کی امداد کی تھی۔ چینی ریڈکراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں، چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ چینی عوام نے 125 ملین، سفارتخانہ 17 ملین اور ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے