سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے دو جوان شہید

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر پاک فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح شہید ہوگئے ہیں۔ لانس نائیک منظر عباس شہید کا تعلق خوشاب سے ہے جبکہ شہید سپاہی عبدالفاتح خضدار سے تعلق رکھتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ دشمن عناصر کا مقصد بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔ سکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے