جہانگیر ترین

وزیر اعظم کی کرسی خطرناک چیز ہے، جہانگیر ترین

لودھراں (پاک صحافت) چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھے تو لوگوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کر دیے۔ وزیر اعظم کی کرسی خطرناک چیز ہے، بادشاہ سمجھتا ہے میں ہی سب کچھ ہوں۔

لودھراں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام نے کامیاب کیا تو پورے پاکستان میں ترقی یافتہ لودھراں کا نام ہوگا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لوگ عوام کو بھی بھول جاتے ہیں جو انہیں وزیر اعظم بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرانی باتیں چھوڑ کر میں نئی باتیں کروں گا، جو ہوگیا گزر گیا۔ ملک ایسے نہیں چلتے جیسے گزشتہ ادوار میں چلائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میری عمر کے ساتھ ساتھ کام کرنے کا جذبہ بھی بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے