مریم اورنگزیب

کراچی اور سندھ کی عوام عمران خان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کراچی اور سندھ کی عوام عمران خان کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔ وہ لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے کراچی گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا دورہ کراچی کا مقصد ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونا ہے اور اسی کی کمپیئن کے لئے وہ کراچی گئے ہیں۔ لیکن اب کراچی اور سندھ کی عوام فراڈیوں، جعلسازوں اور جھوٹے وعدے کرکے مکرنے والوں کو پہچان چکی ہے لہذا لوگ کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران صاحب کو این اے 249 الیکشن کے دوران کراچی کا دورہ کرنے سے روکے۔ الیکشن کمیشن کے قاعدے قانون کی دھجیاں اڑاتے سلیکٹڈ وزیراعظم ترقیاتی پیکج جاری کررہے ہیں۔ ارکان قومی اسمبلی کو تو حلقے میں جانے کی اجازت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے