9 مئی کا حملہ کالعدم ٹی ٹی پی کی طرز پر تھا، محکمہ داخلہ پنجاب

لاہور (پاک صحافت) محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ 9 مئی 2023 کی مفصل رپورٹ حکومت کو جمع کروادی، جس میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کا حملہ تحریک طالبان پاکستان کی طرز پر تھا۔ ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر نے سانحہ 9 مئی کی رپورٹ کی توثیق کردی، رپورٹ کو اب سرکاری دستاویزات کا باقاعدہ حصہ بنا دیا گیا ہے، سانحہ 9 مئی کی تحریری، جامع رپورٹ 17 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کا حملہ ریاست کےخلاف جنگ تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ریاست پر حملہ کیا، حملہ تحریک طالبان پاکستان کی طرز پر تھا، شواہد کے مطابق 9 مئی کا منصوبہ پہلے سے تیار تھا، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے کہنے پر ریاستی اداروں پر حملہ کیا گیا، قیادت کا ایجنڈا صرف ریاستی اداروں پر حملہ تھا۔ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی پہلے سی کی گئی تھی، پی ٹی آئی کارکنوں نے جی ایچ کیو بلڈنگ، کور ہیڈکوارٹر، آئی ایس آئی کے دفاتر پر حملہ کیا، ایئر بیس، شہداء کی یادگار اور اس سے منسلک عمارتوں پر حملہ کیا گیا، جی ایچ کیو، آئی ایس آئی کے دفاتر اور انسٹالیشن پر حملہ پلان کا حصہ تھا، جناح ہاؤس پر حملہ کرکے ایک ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سانحہ 9 مئی کی ذمہ دار ہے، مرکزی قیادت کے ساتھ ساتھ مقامی قیادت بھی شامل تھی، پارٹی قیادت کے فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اکسایا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، غلام محی الدین، علی عباس، عندلیب عباس، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، مراد راس، منصب اعوان، اعظم خان نیازی اور بجاش نیازی کے نام بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے