نواز شریف

احتساب عدالت نے نوازشریف کو بڑا ریلیف دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) احتساب عدالت نے نوازشریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لئے۔ جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم کی پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاونٹس ان کو واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سال 2020 میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دیا تھا، ساتھ ہی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھی دیئے جس کے بعد ان کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور لگژری گاڑیاں ضبط کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے