سعد رفیق

پنجاب اور KPK دونوں اسمبلیاں اب محفوظ ہیں، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب اور KPK دونوں اسمبلیاں اب محفوظ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایجی ٹیشن اور گھیراؤ جلاؤ کی ناکام کوششیں کرنے کے بجائے تحریک انصاف اپنی باقی ماندہ حکومتوں میں عوام کیلئے کوئی کارکردگی دکھائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب اور خیبرپختونخوا دونوں اسمبلیاں محفوظ ہیں۔ اس سے قبل ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے باہر چند سو افراد کا ناکام اجتماع کرنے والو! تم جتنی چاہے غلاظت اُگلنا چاہتے ہو اگل لو۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ تمہیں جو کرنا ہے کر لو این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہونگے۔ جرائم کا حساب کتاب ہوگا۔ خواجہ سعد کا کہنا ہے کہ چالاکیاں، شعبدہ بازیاں اور بد زبانیاں کام نہیں آئینگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے