شہباز شریف

سیاست دانوں کے روپ میں انتہا پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان سے مذاکرات کا امکان مسترد کرتے ہوئے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست دانوں کے روپ میں انتہا پسند اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مکالمے کے اہل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہاز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ ایسےعناصر کی متشدد کارروائیوں کا محاسبہ ہونا چاہیے، ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصر کا محاسبہ کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم کاکہنا ہے کہ  مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے اس کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے۔

واضح رہےکہ جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ  ایک میز پر بیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیش رفت ممکن ہوتی ہے، لیکن ریاست کی علامتوں پر حملہ کرنیوالوں سے مذاکرات نہیں کیے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے