عظمی بخاری

ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اگر ہم سے کوئی نہیں ہوگا تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مسلسل اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ بنا کر شیخ مجیب الرحمان بننے کی کوشش کررہے ہیں، ان سے مل کر باہر آنے والے بھی اسی بیانیہ کا پرچار کرتے ہیں جس پر کابینہ نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ اس ضمن میں جلد اقدامات کرے گا۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کا بیان سنا انہوں نے پڑھے بغیر ہی اسے واپس بھیجنے کا اعلان کردیا۔ مریم نواز کی صدارت پنجاب کابینہ کا آٹھواں اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب کابینہ نے مہنگائی کنٹرول کرنے پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔ چاول کی قیمت سو روپے فی کلو کم ہوئی ہے، گیس سلنڈر 35 سو روپے سے 25 سو روپے پر آگیا، آٹا، گھی، ٹرانسپورٹ سب سستے ہوئے ہیں، ٹیکس فری آئی ٹی زون کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں 12 رکنی کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ نے سکلڈ ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی خان کی تعیناتی، بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 2 تکنیکی ماہرین، طاہر مسعود اور شیر محمد محمود کی نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی، کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے