شہباز شریف

وزیراعظم نے چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چینی کمپنیوں کے نمائندوں کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے ۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی ہر برے وقت میں مدد کی جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کی مشکور ہے، پاکستان ہر محاذ پر چین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ چینی شہریوں کی سیکیورٹی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی دینے کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اس حوالے سے ایک جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

انہوں نے چینی کمپنیوں کو اسپیشل اکنامک زونز میں بی ٹو بی ٹرانزیکشنز کے تحت صنعتیں لگانے کی ترغیب دی جبکہ انہوں نے چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں اپنی صنعتیں قائم کرنے کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے