شاہ رخ خان

ڈنکی دیکھنے کے بعد گوری اور ابرام کا ردعمل کیا تھا؟ شاہ رخ خان نے بتادیا

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے فلم’ ڈنکی‘دیکھنے والی اپنی اہلیہ گوری خان اور صاحبزادے ابراہم کا ردعمل بتادیا۔ خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کی ریلیز سے ایک دن قبل ’آسک ایس آر کے‘ کا سیشن کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کا بڑی خوبصورتی سے جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے مداحوں کے روبرو انکشاف کیا کہ ڈنکی فلم سنیما گھروں میں ریلیز سے پہلے ہی اہلیہ گوری خان اور بیٹے ابرام نے دیکھ لی ہے۔ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں ملنے والی فلم ڈنکی ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے، شاہ رخ خان جو رواں ہفتے اپنی فلم کی پروموشن کے لیے دبئی میں تھے، آج انہوں نے مداحوں سے گفتگو کی۔ ایک مداح نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ ڈنکی کی شریک پروڈیوسر اور آپ کی اہلیہ گوری خان کا فلم کو دیکھنے کے بعد کیا ردعمل تھا؟ انہوں نے ڈنکی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ جواب دیا کہ گوری نے فلم دیکھنے کے بعد کہا کہ ڈنکی قابل فخر ہے اور مجھے مزاح بہت پسند ہے۔

واضح رہے کہ یک مداح نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے چھوٹے بیٹے ابرام نے فلم دیکھی ہے؟ اس کا جواب بھی انہوں ڈنکی کے ہیش ٹیک کے ساتھ دیا اور لکھا کہ بیٹا فلم دیکھنے کے بعد مسلسل گا رہا ہے’ آئی وانٹ ٹو گو ٹو لیویٹری‘۔ فلم پٹھان کے ہدایت کار نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈنکی کے حوالے سے ردعمل دیا اور کہا کہ صرف ایک بار ہی ایسی فلم آتی ہے جب اپنے شعبے کے باصلاحیت ایک جگہ اکٹھے ہوجائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے