مہنگائی

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید کمی

اسلام آباد (پاک صحافت) ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 21.31 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 7.87 اور مرغی کا گوشت 5.92 فیصد سستا ہوا۔ اس کے علاوہ آٹا 4.66 فیصد، پیاز 1.99 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 1.22 فیصد، ایل پی جی 3.23 فیصد اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 0.04 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق گائے کا گوشت 0.49 فیصد اور چنے کی دال کی قیمت 0.42 فیصد بڑھی،حالیہ ہفتے میں چائے، بکرے کا گوشت، گڑ، دہی، دودھ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔

گزشتہ ہفتے بھی قلیل مدتی مہنگائی کی شرح میں 1.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی،جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح تنزلی کے بعد 21.22 فیصد پر آگئی تھی۔

ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا سستی اور 12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، جبکہ 21 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے