عبدالقادر پٹیل

حکومت کیجانب سے سیلاب متاثرہ اضلاع میں 1200 میڈیکل کیمپس لگانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور اضلاع میں بارہ سو میڈیکل کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 1200 ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ہیلتھ کیمپس، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل، صوبائی ای او سیز اور آغا خان یونیورسٹی کے اشتراک سے لگائے جائیں گے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 6 اضلاع میں 300، خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں 400 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے۔ پنجاب کے 2 اضلاع میں 100، اندرون سندھ کے 6 اضلاع میں 300 ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کراچی میں بھی 95 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے۔ طبی کیمپوں میں ادویات، بچوں کی ویکسینیشن سمیت صحت کی تمام بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی، جلد کے امراض، آنکھوں کے انفیکشن، اینٹی ڈائریا کی ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے