فضل الرحمان

حکومت کی صفوں میں دراڑیں واضح ہورہی ہیں، فضل الرحمان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت  گرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی صفوں میں دراڑیں واضح ہورہی ہیں۔ انہوں نے یہ  بھی کہاکہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملک ہر دن گر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جو بھی اس حکومت کو چلنے کا موقع دے گا وہ مجرم ہوگا، آج کراچی کے عوام نالائق حکومت کے خلاف مظاہرے میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فضل الرحمان نے بلاول کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پی ٹی آئی حکومت کو جعلی قرار دے دیا اور کہا کہ جعلی حکومت کو انتخابی اصلاحات کا کوئی حق نہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نئے الیکشن کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے