اتحادی حکومت

عمران خان کی ملک مخالف سازشوں سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ حکومتی اتحاد

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومتی اتحاد کا کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ عمران خان کی ملک کے خلاف سازشوں سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پوری قوم سیلاب سے لڑرہی ہے۔ نفرت، انتقام اور تکبر میں ڈوبا عمران خان مسلح افواج سمیت قومی اداروں اور عوام سے لڑرہے ہیں۔ سنگین بہتان تراشی کا مقصد معاشی بحالی کے عمل کو متاثر کرکے پاکستان کو سری لنکا بنانا اورعوام کو فوج سے لڑاناہے۔

حکومتی اتحاد کے مشترکہ بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے الزامات کا مقصد فوج کے رینک اینڈ فائل میں تصادم کی راہ ہموار کرنا ہے۔ آئین اور قانون کی طاقت سے اس مذموم سازش کو ناکام بنائیں گے۔ سازشیوں سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹیں گے، پاکستان آئین کے مطابق چلے گا، پاکستان کو کسی فرد واحد کے تکبر، فسطائیت اور آمرانہ رویوں کا غلام بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے