بلاول بھٹو

تحریک عدم اعتماد لے آئے تو حکومت کل ہی گر جائے گی، بلاول بھٹوزرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان اور عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آتے ہیں تو حکومت کل ہی گر جائے گی۔ بلاول کا کہنا ہے کہ حکومت غیرمستحکم ہوچکی ہے، لہٰذا عام انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اس موقع پر پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، جو عوام کے مسائل حل کرے گی۔ اُن کا کہنا تھاکہ ہم نے مل کر حکومت کو تاریخی شکست دلوائی، پی ڈی ایم کو ذاتی مفاد کے بجائے اصولوں کی سیاست کرنی ہوگی۔ ہم نے تبدیلی کو بھی بھگتا ہے، ہمیں جمہوری ہتھیار اپنانے ہوں گے اور سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب تک اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) ہماری بات مان رہی تھی تو وہ کامیابیاں سمیٹتی رہی، جمہوری سیاست سے ہم نے حکومت کو سیاسی نقصان پہنچا کر دکھایا ہے۔ عوام دیکھ رہے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی ہے، ہم ہمیشہ الیکشن کی تیاری کرتے رہتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ کبھی بھی الیکشن ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے