اوپن اے آئی نے تحریری ہدایات سے ویڈیو بنانے والا ٹول متعارف کروا دیا

(پاک صحافت) چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے تحریری ہدایات سے ویڈیو بنانے والا ٹول متعارف کروا دیا۔ اوپن اے آئی نے سورا (Sora) نامی اے آئی ٹول متعارف کروادیا ہے جس کی مدد سے صارفین تحریری ہدایت سے ویڈیو تخلیق کرسکیں گے۔

اوپن اے آئ نےحال ہی میں باضابطہ طور پر اپنا تازہ ترین تول، سورا (Sora) عوام کے سامنے متعارف کروایا جس میں ٹیکسٹ (تحریری ہدایت) کے ذریعے با آسانی کسی بھی قسم کی ویڈیو تخلیق کی جاسکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین اب تحریری مواد سے براہ راست ویڈیو مواد تیار کر سکتے جو ڈیجیٹل دنیا میں مواد کی تخلیق کو ناقابل یقین بلندیوں تک لے جائے گا۔

سورا ایک AI ماڈل ہے جو ٹیکسٹ ہدایات سے حقیقت پسندانہ اور تخیلاتی مناظر بنا سکتا ہے۔سورا تحریری اشارے کو ایک منٹ کی ویڈیوز میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، چاہے وہ سمندر کی لہروں کے پار موٹر سائیکل پر سوار کچھوے کا تصور ہو یا پہاڑ پر پوڈ کاسٹ میں مشغول کتوں کا، سورا بے مثال حقیقت پسندی کے ساتھ تخیل کو زندہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے