حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے وزیر اعظم عمران خان کو دھاندلی کا پیداوار قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے وزیر اعظم عمران خان کو دھاندلی کی پیداوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف حکومت کے خاتمے تک احتجاج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے  وزیر اعظم عمران خان پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب نے جہاد کا اعلان کر کے ایک گھنٹے بعد یہ اعلان واپس لے لیا۔ حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ نیازی صاحب نے جہاد کرنا ہے تو ڈسکہ الیکشن کے خلاف کریں، اپنے خلاف کریں، پنجاب حکومت کے خلاف کریں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران حمزہ شہباز نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان آٹا، چینی، پیٹرول اور ادویات کی قیمتوں کےخلاف جہاد کیوں نہیں کرتے، مالم جبہ اور فارن فنڈنگ کیس کے خلاف جہاد کیوں نہیں کرتے؟ صنعت کا پہیہ عمران خان کا بھاشن سن کر نہیں چلے گا، انہوں نے جھوٹ بولنے کے سوا 4 سال میں کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے