مصطفی نواز کھوکھر

سانحۂ اے پی ایس کے ذمہ داران صرف دہشت گرد نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں، مصطفی نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے سانحہ اے پی ایس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ سانحۂ اے پی ایس کے ذمہ داران صرف دہشت گرد نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں، انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ  انسانیت کے دشمنوں کے لئے کوئی معافی نہیں ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ جنگ، دشمنی اور عداوت کے ہزاروں سال سے کچھ اصول ہیں کہ خواتین، بچے اور بزرگ فریقین کی ضرب سے محفوظ رہیں گے ، نبی پاک کا بھی یہی فرمان ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر کاکہنا ہے کہ اس تناظر میں سانحۂ اے پی ایس کے ذمہ داران صرف دہشت گرد نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں۔واضح رہے کہ 10 نومبر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سانحۂ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کو بھی طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے