حسن مرتضیٰ

اربوں روپے ڈکارنے والے مافیاز کے پیچھے چھپے رستم کو پیپلز پارٹی بے نقاب کرے گی، حسن مرتضیٍ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی  وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے ڈکارنے والے مافیاز کے پیچھے چھپے رستم کو پیپلز پارٹی بے نقاب کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق حسن مرتضی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جہلم کا خانہ بدوش وزیر اپنی نوکری بچانے کے لیے روزانہ اپوزیشن پر گند اچھالتا ہے۔ حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ احتساب کا آغاز سلیکٹڈ اپنے دودھ کے دھلے حکومتی وزرا اور ارکان سے کریں۔ پنڈورا پیپرز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پنڈورا لیکس سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا ہتھکنڈا ہے۔

واضح رہے کہ پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے مزید کہاکہ آرڈیننسوں کے ذریعے ملک چلانے والے پارلیمنٹ کو بے توقیر کر رہے ہیں، یہ تمام اداروں کی تباہی کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں۔ خیال رہے کہ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں پی ٹی آئی کے بھی متعدد رہنما شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے