شرجیل میمن

شرجیل میمن نے فواد چوہدری کو خبردار کر دیا

حیدر آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو خبردار کر دیا۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو آج میرا لیگل نوٹس جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے بلاول بھٹو ز رداری کے خلاف جھوٹ بولے، ہم نے پی ٹی آئی کے کسی ایم این اے اور ایم پی اے سے رابطہ نہیں کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو آئینی طور پر اقتدار سے ہٹایا گیا، انتظار کر رہا ہوں کہ پی ٹی آئی والے میرے خلاف پنجاب میں ایف آئی آر کٹوائیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو لیک ہوئی جس میں عمران خان نے ممبران خریدنے کی بات کی، تحریکِ انصاف کا رویہ ہمیشہ غیر جمہوری رہا ہے۔ وزیرِ اطلاعات سندھ نے یہ بھی کہا کہ آپ کے پاس نمبر پورے نہیں ہوتے تھے اور بل پاس ہو جاتے تھے، پی ٹی آئی کی حکومت میں سب سے زیادہ صدارتی آرڈیننس آئے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے