ایمل ولی خان

اے این پی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

پشاور (پاک صحافت) خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے اے این پی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں اے این پی کے چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے امیدواروں کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے مطابق این اے 9 بونیر سے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک امیدوار ہوں گے۔ این اے 2 سوات سے ایوب خان، این اے 3 سوات سے مسرت احمد زیب کو نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این اے 5 اپر دیر سے افتخار احمد، این اے 6 لوئر دیر سے حسین شاہ یوسفزئی امیدوار ہوں گے۔ این اے7 لوئر دیر سے حاجی بہادر خان، این اے 8 مالا کنڈ سے انعام اللّٰہ خان، این اے 19 صوابی سے وارث خان، این اے 20 مردان سے جمال باچا امیدوار ہوں گے۔ این اے 28 پشاور سے ثاقب اللّٰہ خان چمکنی، این اے 30 سے سید عاقل شاہ، این اے 34 کرک سے شاہنواز خان، این اے 40 باجوڑ سے مولانا خانزیب اور این اے 42 مہمند سے نثار مومند پارٹی کے امید وار نامزد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے