جلوس

ملک میں 8 محرم الحرام کے جلوس برآمد، ملتان اور خیرپور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ملتان / خیرپور (پاک صحافت) ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں،  جبکہ ملتان اور خیرپور میرس میں جلوس اور مجالس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان کے مطابق شہر میں آج 8 محرم الحرام کے روز 182 مجالس برپا کی جائیں گی جبکہ 88 جلوس برآمد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں 40 مجالس اور 15 جلوس انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان کے مطابق شہر بھر میں مجموعی طور پر تمام جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 5 ہزار 631 پولیس اہلکار اور رضا کار سیکیورٹی کی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب صوبہ سندھ کے شہر خیر پور میں 8 محرم الحرام کے سلسلے میں برآمد ہونے والے جلوس کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خیر پور شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو سیکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے