خواجہ آصف

توہین عدالت کے خوف سے اپنے سرپرست ادارے یعنی پارلیمنٹ کی حکم عدولی نہیں کرسکتے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک  صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ توہین عدالت کے خوف سے اپنے سرپرست ادارے یعنی پارلیمنٹ کی حکم عدولی نہیں کرسکتے۔ جمعہ اور ہفتہ گزر لینے دیں، صورتحال ضرور واضح ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ توہین عدالت کے خوف سے اپنے سرپرست ادارے یعنی پارلیمنٹ کی حکم عدولی نہیں کرسکتے، جمعہ اور ہفتہ گزر لینے دیں، صورتحال ضرور واضح ہوگی اور ہماری آئینی پوزیشن درست ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف سے ہمارے پرانے ساتھی مذاکرات کے لیے آئے تھے، انہوں نے اصولی طور پر اسمبلیوں کی تحلیل اور الیکشن ایک دن ہونے کے ہمارے مؤقف کی تائید کی تھی لیکن انہوں نے اپنی بے بسی کا اظہار کیا تھا کہ ہمارا لیڈر عمران خان نہیں مانتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے