مریم نواز

حکومتی نااہلی سے پورا ملک تباہ و برباد ہورہا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے اس وقت پورا ملک تباہ و برباد ہورہا ہے۔ ہم حکومت کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے عوامی حقوق کا احتساب کرکے دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت ہر شہری پریشان ہے لیکن حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف اس وقت پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں متحد ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم میں رہنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ وہ خود کرے گی۔ سینیٹ انتخاب میں تمام جماعتوں نے سید یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی اور اب اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن کا ہوگا جس کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اس فیصلے کی پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے