شیری رحمان

الزام تراشی، گالم گلوچ سے ملک پہلے ہی بدترین تقسیم کا شکار ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ الزام تراشی ،گالم گلوچ سے ملک پہلے ہی بدترین تقسیم کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اخلاقیات کا درس دینے والے عمران خان روز ٹی وی پر آکر دوسروں پر الزامات کی بوچھاڑ کردیتے ہیں۔ نئی نسل کیلئے سب کو سیاسی ضابطہ اخلاق بنانے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کے بعد اب عمران خان بیرونی سازش سے مکمل یوٹرن لے چکے ہیں۔ اب کبھی سیاسی مخالفین تو کبھی اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگا رہے ہیں۔ اگر بیرونی سازش تھی تو موقف سے پیچھے کیوں ہٹ رہے؟ پی ٹی آئی کے کارکنان کو عمران خان سے اس موقف میں تبدیلی پر سوال کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے