آرمی چیف کی تعیناتی کا حق آئین کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا ہے، جنرل (ر) فیض علی چشتی

اسلام آباد (پاک صحافت) ایکس سروس مین سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ جنرل (ر) فیض علی چشتی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا حق آئین کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے، سرحدوں کی حفاظت اس لئے کی جاتی ہے کہ رقبہ ہوگا تو ملک ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل (ر) فیض علی چشتی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا حق آئین کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا ہے، پاکستان کا سسٹم جمہوری ہے اور بیوروکریسی میں سول و یونیفارم بیورو کریسی شامل ہے، بیوروکریسی کا ڈھانچہ ملک کی ایڈمنسٹریشن کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے، فوج حکومت کا حصہ ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے حالات میں کشیدگی ہے، گالم گلوچ ہو رہی ہے جو نہیں ہونی چاہیے۔ عمران پر حملہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حملہ آور کا مقصد شاید عمران خان کو قتل کرنا نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے