عثمان بزدار

عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری

لاہور (پاک صحافت) نیب لاہور نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔ خیال رہے کہ کہ عثمان بزدار کیخلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کیخلاف درخواست اگست میں موصول ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل بورڈ میٹنگ میں تحقیقات کی منظوری نیب ہیڈ کواٹر سے لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ نے عثمان بزدار کیخلاف اثاثہ کیس کی تحقیقات کی نیب لاہور کی سفارش منظور کی۔ جس کے بعد نیب ہیڈ کواٹر نے عثمان بزدار اور فیملی کے اثاثوں کی ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ نیب لاہور کے مطابق شکایت میں عثمان بزدار کیخلاف غیر قانونی اقدامات سے اثاثے بنانے کا الزام ہے،عثمان بزدار کے اثاثوں سے متعلق نیب بیورو تفصیلات حاصل کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعلٰی پنجاب کو 26 اور 31 اکتوبر کو طلب کیا گیا لیکن وہ دونوں مرتبہ پیش نہ ہوئے،عثمان بزدار کیخلاف غیر قانونی طور پر شراب کے لائسنس کی انکوائری بھی زیر التو ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے