فضل الرحمان

امریکہ کی طرح عمران خان کا بھی کوئی مستقبل نہیں رہا، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جس طرح امریکہ کا کوئی مستقبل نہیں ہے بالکل اسی طرح عمران خان کا بھی کوئی مستقبل نہیں رہا۔ فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ہ عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے پیچھے چھپی سازش سے پردہ چاک کرنا ملکی مفاد کا تقاضا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے طور پر انویسٹیگیٹ کیا، لانگ مارچ کو ایک ملک فنڈنگ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ فضل الرحمان کے مطابق محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو سبوتاژ کرنے کیلئے لانگ مارچ ڈرامہ رچایا گیا،سعودی شہزادے کے دورہ کی تاریخ طے ہونے تک عمران خان اعلان نہیں کر رہے تھے،عمران خان کو پتہ چلا دورہ نومبر میں ہو گا تو اس نے مارچ شروع کردیا، دورہ 21 نومبر کو طے ہوااور عمران نے اسی روز اسلام آباد دھرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے