بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی ن لیگ کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتی۔ بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ن لیگ کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جیتنے کے لیے ہر حلقے سے الیکشن لڑرہی ہے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے۔ قائد عوام نے عوام سے کیے تمام وعدے پورے کیے، بینظیر بھٹو شہید نے بھی اپنے وعدے پورے کیے، ہم بھی عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی کی حکومت بنانے کے لیے پیپلزپارٹی کو کامیاب کروانا ہے، کیا عام آدمی کا اپنی تنخواہ میں گزارا ہوتا ہے کہ نہیں، ہم اقتدار میں آکر غریب کی تنخواہ میں اضافہ کریں گے، ہم نےغریب آدمی کو مفت بجلی دلوانا ہے۔ خواب پورا کرنے کے لیے تیر پر نشان لگانا ہے، ہم ہر شخص کو صحت کی سہولت دینا چاہتے ہیں، رائے ونڈ میں مفت علاج کے لیے کوئی اسپتال ہے، وہ خود دل کے علاج کے لیے لندن چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، اقتدار میں آکر 30 لاکھ گھر بناؤں گا اور خواتین کو مالکانہ حقوق دیں گے، ہم بے نظیر مزدور کارڈ لائیں گے، ہم مزدوروں کو تمام تر سہولیات فراہم کریں گے، مزدوروں کی طرح کسانوں کو بھی سپورٹ کریں گے۔ کارکنان نے پارٹی کا منشور گھر گھر لے کر جانا ہے، ہم نے نفرت کی سیاست کو دفن کرکے ملک کی خدمت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے