فریال تالپور

سندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپور کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کو سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ وہ اپنی بیٹی کی عیادت کے لئے برطانیہ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کا نام عارضی طور پر سندھ ہائیکورٹ نے ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔ جس کے بعد انہیں ملک سے باہر سفر کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور وہ اپنی بیٹی سے ملنے برطانیہ جائیں گی۔

عدالت نے فریال تالپور کو 26 لاکھ روپے زر ضمانت کے عوض بیمار بیٹی سے ملنے کیلئے برطانیہ جانے کی اجازت دیدی ہے۔ وکیل نے کہا کہ جعلی اکاﺅنٹس ریفرنس کے باعث نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ تیمارداری کیلئے ایک بار ضمانت جمع کروا کر جانے میں کوئی اعتراض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے