شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس لانے والے خصوصی طیارے سے متعلق ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو کرغز نائب وزیرِ خارجہ سے ہوئی اپنی ملاقات سےآگاہ کیا اور کہا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقعہ پیش نہیں آیا، سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلبہ بالکل محفوظ ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالات معمول پر آنے کے باوجود کوئی طالب علم پاکستان آنا چاہتا ہے تو اسے واپس آنے کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارہ آج شام بشکیک کے لیے روانہ ہو گا جو رات کو 130 پاکستانی طلبہ کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بانیٔ پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کیلئے سازشیں کر رہے ہیں، اختیار ولی خان

(پاک صحافت) مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے ترجمان اختیار ولی خان نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے