نواز شریف شہباز شریف

شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم مشاورت

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران اہم فیصلوں پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کل ہونے والے پی ڈی ایم کے اہم اجلاس سے قبل پارٹی قائد سے بذریعہ ٹیلیفون اہم مشاورت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے اجلاس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوران مشاورت دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک تیز کرنے اور پی ڈی ایم کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے ن لیگی صدر کو پارٹی کی سطح پر بھی لیگی رہنماؤں کو فعال کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قائد کی ہدایت کی روشنی میں شہباز شریف پی ڈی ایم اجلاس سے قبل پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے