مولانا فضل الرحمن

افغان مہاجرین کے معاملے پر کمیشن بنا کر مسئلہ حل کیا جائے، مولانا فضل الرحمان

پشاور (پاک صحافت) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر کمیشن بنا کر مسئلہ حل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ دوطرفہ ہے، تجویز دی ہے کہ افغان مہاجرین معاملے پر کمیشن بنا کر مسئلہ حل کیا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ یک طرفہ فیصلوں سے تعلقات خراب ہوں گے۔ امن ہمیشہ انصاف کے ساتھ آتا ہے، ناانصافیاں ہوں تو امن نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان افغانوں کا ہے، بالآخر انہیں جانا تھا۔  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان نے اپنے علما سے فتوی لیا پاکستان میں مسلح کارروائی کو جہاد قرار نہیں دیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے