گیس

صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی (پاک صحافت) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے  میں صوبۂ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت  کرنے سے متعلق بتایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے ملک میں نئے گیس کے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کر دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی میں ابتدائی طور پر یومیہ 51 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

واضح رہے  کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گھوٹکی میں گیس کے لیے کنویں کی 1015 میٹر تک کھدائی کی گئی۔ اس حوالے سے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے ایم ڈی فہیم حیدر کا کہنا ہے ک گھوٹکی کی یہ گیس کی دریافت کمپنی کی بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے