شازیہ مری

شوکت ترین نالائق وزیراعظم کی نااہلی پر پردہ ڈال رہے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ترین نالائق وزیراعظم  عمران نیازی کی نااہلی پر پردہ ڈال رہے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ  اُن کا بیان انتہائی مضحکہ خیز اور سفید جھوٹ پر مبنی ہے۔ شوکت ترین نالائق وزیر اعظم کی نااہلی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما شازیہ مری نے شوکت ترین کو مہنگائی سے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا، شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کورونا وائرس کا بہانا بناکر مہنگائی سے متعلق تاویلیں نا گھڑیں۔ شازیہ مری نے شوکت ترین کو مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ترین صاحب آپ خود کہتے ہیں کہ نیب کے خلاف بات کرنے پر نوٹس آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے