خرم دستگیر

پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی نے ملک کو بحران میں دھکیل دیا ہے۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی نااہلی اور نالائقی کے نتیجے میں آج ملک مختلف بحرانوں کا شکار ہے جس سے نکالنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر سے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر حیسکو اور سیپکو کی سندھ حکومت کو منتقلی کے طریقہ کار کے تعین کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان نے کہا کہ پچھلی حکومت کی نااہلی نے ملک کو اس بحران میں دھکیل دیا۔ اگر پی ٹی آئی حکومت سنجیدگی سے کام کرتی اور سیاسی انتقام کے بجائے عوام کی خدمت کرتی تو آج ہمیں یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت درآمدی کوئلے پر مبنی پلانٹ کو تھر کے کوئلے پر منتقل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے