پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کا لاہور میں عوامی طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور میں بڑا جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے صوبائی دارالحکومت میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پیپلزپارٹی لاہور کے صدر اسلم گل شہر میں متحرک ہوگئے ہیں، ان کی جانب سے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے اسلم گل کو جلسے سے قبل عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلم گل کا کہنا ہے کہ فی الحال جلسے کی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، اس حوالے سے پارٹی قیادت جلد اعلان کرے گی۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس وقت لاہور کو اپنی سیاست کا مرکز بنایا ہوا ہے ، وہ اس وقت لاہور میں قیام پذیر ہیں اور پنجاب میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے