بلاول بھٹو

انتخابات سے پہلے نتائج طے ہوئے تو مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ بلاول بھٹو

نوشہرہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے نتائج طے ہوئے تو مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو معیشت اور دہشت گردی کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور نہ پاکستان خارجی سطح پر کوئی واضح مؤقف و پالیسی اختیار کرسکے گا، ایسی صورت میں ایک وزیراعظم بنے گا تو دوسرا دھاندلی پر احتجاج کی سیاست کرے گا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے تاجر برادری اور صنعت کاروں کو پیش کش کی کہ سرمایہ کاری کا سوال نہیں کیا جائے گا، ایسی صورت حال میں عوام کے حقوق پامال ہوتے ہیں، کاروباری افراد کو اپنا نفع عوام کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک طرف جیل والے دوسری طرف دو تہائی اکثریت والے ہیں 70 سال سے سیاست کرنے والے بزرگ اپنے منشور پر الیکشن لڑیں، عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی مسائل کا حل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے