پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں

کراچی (پاک صحافت) پاک فضائیہ کی جانب سےسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور ڈیزاسٹر ریلیف آپریشنز جاری ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور ڈیزاسٹر ریلیف آپریشنز جاری ہیں۔ پاک فضائیہ کی ریجنل کمانڈز اور ائیربیسز سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کو خوراک، رہائش، طبی سہولیات اور ضروری سامان کی فراہمی میں سرگرم عمل ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4848 خیمے، 377457 تیار کھانے کے پیکٹ، 3095.25 ٹن خشک راشن اور 231,693 لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا۔ مزید برآں، پاک فضائیہ نے 45 میڈیکل کیمپس قائم کیئے ہیں جہاں اب تک 56559 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا جاچکا ہے۔ 19807 افراد کی رہائش کے لیے 20 ٹینٹ سیٹیز اور 54 ریلیف کیمپس بھی قائم کیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے