سعید غنی

اساتذہ کی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ ہوگی۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کے لئے دئے جانے والے ٹیسٹ کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ ہوگی تاکہ شفاف طریقے سے ٹیسٹ لیا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اساتذہ کی اسامیوں کے لئے ٹیسٹ کے طریقہ کار، سینٹرز، امیدواروں کی بائیو میٹرک حاضری اور صاف و شفاف فوری نتائج سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ہدایت کی کہ ممکن بنایا جائے کہ تمام امیدواروں کو مکمل طور پر کھلی فضا میں ٹیسٹ دینے کا موقع میسر آسکے۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ ٹیسٹ اور نتائج کے شفاف بنانے اور اس کے میرٹ پر نتائج کے لیے تمام اقدامات کیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے