پارلیمنٹ

فلسطین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کی قرار داد منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے پیش کی گئی فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی قرار داد منظور کر لی۔ سینیٹ میں پیش کی گئی قرار داد کے متن کے مطابق  ہولو کاسٹ کے بعد کسی ریاست نے ایسا قتل عام اور جنگی جرائم نہیں کیے، سینیٹ فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہے، اسرائیل کی حمایت کرنے والے شریکِ جرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے غزہ کی صورتِ حال پر سینیٹ میں قرار داد پیش کی تھی۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی فلسطین سے متعلق قرار داد پیش کی۔ قرار داد کے مطابق فلسطین کی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت یروشلم ہو، اسرائیلی جارحیت بند اور سیز فائر کیا جائے۔ سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ افسوس ناک صورتِ حال ہے، فلطسین پر ہم الفاظ ادا کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے، امتِ مسلمہ ہمیں کہیں نظر نہیں آ رہی۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ 2 ارب مسلمان اور 57 اسلامی ممالک ہیں، او آئی سی اور عرب لیگ بنا رکھی ہیں، کیا وجہ ہے کہ ہماری آواز میں توانائی نہیں ہے، ہم اسرائیل سے جنگ نہیں لڑ سکتے، اس کی توپوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے