جنرل عاصم منیر

ہم پاکستان کی ترقی اور اسے اوپر لے جانا چاہتے ہیں۔ آرمی چیف

اسلام آباد (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی اور اسے اوپر لے جانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا بھی ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں ، ہم نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالنا ہے۔ اللہ مہربان ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے آگے آئیں اور کامیابیاں سمیٹیں، ہمارے پاس جو وسائل ہیں ہم نے انہیں دریافت کرنا ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے تمام افسران مل کر کام کریں، ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، ہاتھ سے ہاتھ اور کندھے سے کندھا ملا کر ہم نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالنا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ خدا بھی ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم نے گرین انیشی ایٹو بھی اسی لیے لیا ہے، اللہ نے کہا میں تمہیں آزماوں گا، کبھی بھوک سے کبھی خوف سے، کبھی جان سے، لیکن جو لوگ صبر دکھاتے ہیں کامیابی انہیں کی ہوتی ہے، رب نے جو زندگی دی ہے پھر لوٹ کر اسی کی طرف جانا ہے، ہم مل کر محنت کر کے ملک کو درپیش مشکلات سے نکالیں گ۔

انہوں نے کہا کہ بطور قوم ہم سب آگے نکلیں گے، محنت کریں گے اور انشاءاللہ اللہ کامیابی بھی دے گا، یہ سمٹ بہت اہم ہے، ہم مقامی ریڈ ٹیپ ازم سے نکلنا چاہتے ہیں، بیوروکریٹ رکاوٹوں سے نکلنا چاہتے ہیں، ہم نے ملٹری، سول بیوروکریسی، وفاق صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایک ادارہ بنایا ہے، ہم چاہتے ہیں ون سٹیپ انیشیٹو ہو، بیرونی سرمایہ کار اس اعتماد کے ساتھ یہاں آئیں کہ فوری فیصلے ہوں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو اعتماد ہو کہ ان کا سرمایہ یہاں ضائع نہیں ہوگا، ان کی مائننگ لائسنس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی، ملک میں اکنامک گروتھ ہوگی، غیرملکی سرمایہ کار یہاں ایک نئی اقتصادی ٹیکنالوجی لے کر آئیں، صنعتیں بنائیں، لوگوں کے علم میں اضافہ، مسائل حل اور منرلز کو ترقی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے