مفتاح اسماعیل

آپ کیلئے عمران خان اہم ہوں گے ہمارے لیے ملک کا مفاد مقدس ہے۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کیلئے عمران خان اہم ہوں گے ہمارے لیے ملک کا مفاد مقدس ہے، جس پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شوکت ترین نے واضح کہا کہ ہم ان کو اسکاٹ فری نہیں جانے دیں گے، کیا آپ نے معاہدہ نہیں کیا کہ پیٹرول پر ہر ماہ ٹیکس بڑھائیں گے ؟ عمران خان تو ملک کا قرض کم کرنے آئے تھے کیا یہ قرضہ کم کیا؟ آپ آئی ایم ایف کی چھٹی کرارہے تھے یا پاکستان کی کی؟۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ شہبازشریف نے ایک دن بھی پیٹرول کی قلت نہیں ہونے دی لوڈشیڈنگ ختم کی، 40 لاکھ سے زیادہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 25 ہزار روپے ماہانہ دے رہے ہیں، 60 سے 70 ارب روپے خرچ ہوں گے لیکن متاثرین کو پیسے دیں گے وہ مشکل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے علاقے، فصلیں تباہ ہوگئیں اور آپ سیاست کررہے ہیں، 10 سال سے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے پوچھیں وہاں صحت اور تعلیم کا کیا حال ہے؟ کیا آپ نے آئی ایم ایف کو نہیں کہا تھا کہ اپریل میں پیٹرول کی قیمت بڑھا دیں گے؟۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعظم

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں بڑے پیمانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے