بجلی

بجلی کی فی یونٹ قیمت 6 روپے 10 روپے مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے ملک بھر میں مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے، اب بجلی کی فی یونٹ قیمت 6 روپے 10 روپے مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے جس کی درخواست نیپرا کو موصول ہو چکی ہے اور سماعت 28 فروری کو ہوگی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی فی یونٹ قیمت 6 روپے 10 روپے بڑھانے کیلئے درخواست بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کیا ہے جس نے شہریوں کی کمر توڑ کر کھ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے