خورشید شاہ

ملک میں آبی وسائل کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں آبی وسائل کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے، جس کے لئے ہم سب نے مل کر کوشش کرنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے واپڈا ہاؤس کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیر آبی وسائل کو واپڈا کے زیر تعمیر منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر آبی وسائل کو واپڈا کے زیرِ تعمیر منصوبوں پر سیلاب کے بعد کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے وفاقی وزیر کو ملک میں پانی کی ابتر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پانی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ڈیمز کی تعمیر کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ حالیہ سیلاب سے مہمند اور داسو منصوبوں پر تعمیراتی کام متاثر ہوا ہے، بھرپور کوشش ہے کہ اِن منصوبوں پر جلد سے جلد تعمیراتی کام بحال کیا جائے۔ وفاقی وزیرآبی وسائل نے سیلاب کے بعد زیر تعمیر منصوبوں پر ممکنہ تاخیر سے بچنے کیلئے واپڈا کے پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی روک تھام، زراعت کیلئے پانی کی فراہمی اور کم لاگت پن بجلی کیلئے آبی ذخائر کی تعمیر نہایت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے