عظمی بخاری

آٹا، چینی، ادویات، پٹرول چوری کے پیکیج عوام بھگت رہی ہے۔ عظمی بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کی کرپشن اور آٹا، چینی، پٹرول اور ادویات چوری کے پیکیج بھی عوام بھگت رہی ہے۔ جبکہ بجٹ خاص افراد کے لئے بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح یہ بجٹ بھی عمران خان کے سہولت کاروں اور مخصوص افراد کے لئے ہوگا جبکہ عوامی مشکلات جوں کے توں ہی رہیں گی۔

رہنما ن لیگ عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ حکومت جہانگیر ترین کو این آر او دے رہی ہے جبکہ جہانگیر ترین حکومت کو این آر او بجٹ اجلاس میں دے گا۔ ن کا کہنا تھا کہ آج ایف آئی اے کو جہانگیر ترین کی گرفتاری کی ضرورت نہیں کیونکہ اب بجٹ اجلاس میں حکومت کو اس کی حمایت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے